اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے صوبہ تعز کے بیرباشا علاقے میں سعودی اتحاد کے کم سے کم چار فوجیوں کو ہلاک کر دیا- صوبہ مارب کے ضلع صرواح میں سعودی اتحاد کا ایک کمانڈر حمد بن صالح العبیدی بھی یمنی فوج کے حملے میں زخمی ہوگیا ہے جبکہ اس کے چھے ساتھی ہلاک ہوگئے - یمنی فوج کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج کے حملے میں صوبہ حجہ کے صحرائے میدی میں سعودی اتحاد میں شامل سوڈانی فوج کے کئی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں - کہا جا رہا ہے کہ اس حملے میں اسّی سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں - یمنی وار کمپیین نے ان سوڈانی فوجیوں کا ویڈیو جاری کیا ہے جو صحرائے میدی میں ہلاک ہوئے ہیں- درایں اثنا جارح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے کئی علاقوں پر بمباری کی ہے-
.......
/169